صابن کے پانی سے بھری ہوئی واشنگ مشین میں گرنے والے ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچا لی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں ایک ڈیڑھ سالہ بچہ صابن کے پانی سے بھری ہوئی واشنگ مشین میں گر گیا، جسے 15 منٹ بعد مشین سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق جب بچہ اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھا۔
اسے سردی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا تاہم بچہ 7 دن کومہ اور وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گیا اور 12 دن وارڈ میں رہنے کے بعد اب ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو انہتائی خراب حالت میں لایا گیا تھا، صابن کے پانی کی وجہ سے اس کے مختلف جسمانی اعضاء کے افعال متاثر ہوئے اور الیکٹرولائٹ میں عدم توازن پیدا ہوگیا تھا تاہم اسے ضروری اینٹی بائیوٹکس اور IV فلوئڈ سپورٹ دی گئی جس کے بعد صحت یاب ہونا شروع ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں کا کہنا ہے کہ ٹاپ لوڈنگ واشنگ مشین کا ڈھکن کھلا رہ جانے کے باعث بچہ اندر گر گیا تھا، وہ اس وقت کمرے سے باہر تھی جب بچہ کرسی پر چڑھ کر مشین میں جاگرا۔
Comments are closed.