بھارت میں 100 گھروں میں گھریلو ملازمہ بن کر چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو امرپالی گاؤں کی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے 3 لاکھ روپے کے چوری شدہ سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔
ا س حوالے سے پولیس نے کہا کہ گھریلو ملازمہ اپنے مالک کے گھروں سے سونے کے زیورات چراتی تھی اور چوری کیے گئے زیورات کی مدد سے دہلی میں اپنے لیے ایک مکان بھی بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق پونم شاہ عرف کاجل جس کا تعلق بہار کے بھاگلپور ضلع سے ہے، اس نے دہلی، جودھ پور، کولکتہ اور غازی آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ جب بھی اسے کسی دوسرے شہر میں کسی کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ جہاز میں سفر کرتی تھی۔
کاجل نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی بنٹی کی مدد سے اس چوری کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پولیس نے کہا کہ ملزمہ کی ناجائز جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور اس خلاف گینگسٹرس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، چوری میں شامل بیٹی اور زیورات خریدنے والے جیولر فرار ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔
Comments are closed.