بھارت کے کئی شہروں کو ہیٹ ویو اور شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے آج کچھ شہروں میں ہلکی بارش اور اگلے 2 سے 3 دن کے دوران درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بھارت میں لوگوں کو دھوپ میں زیادہ نہ نکلنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Comments are closed.