ورلڈ ودآؤٹ جینوسائیڈ کی بانی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر ایلن کینیڈی نے امریکی کانگریشنل بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں تشدد کی کارروائیوں کے ذریعے ہولوکاسٹ کی طرح مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کمر بستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 80 سال پہلے یورپ میں یہودیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی بازگشت آج بھارت میں شروع ہوگئی ہے۔
بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسند تحریک نے مسلم مخالف نفرت کے لیے سرکاری حمایت اور مسلم مخالف تشدد کے لیے استثنیٰ کو جنم دیا ہے۔
جینوسائیڈ واچ کے ڈاکٹر گریگوری اسٹینٹن نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔
Comments are closed.