پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور اب آپ کا میلبرن میں انتظار کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انگلینڈ کو شکست دے کر آپ میلبرن پہنچ جائیں، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ میلبرن میں ہی ہم نے 1992 میں انگلینڈ کو ہرایا تھا۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بار پھر دونوں ٹیموں کا میچ ہو کیوں کہ پوری دنیا اس کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
Comments are closed.