ہریانہ میں بھارتی کسانوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب مارچ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کو روکنے کے لیے بھارتی پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ضلع ہریانہ میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور ہریانہ کے پانچ اضلاع میں موبائل فون، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس بھی معطل ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی کسان کرنال میں 28 اگست کے لاٹھی چارج کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔
Comments are closed.