پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

بھارت: ہریانہ میں دو ہندو گروہوں کے درمیان جھگڑا، ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا، امام مسجد قتل

بھارتی ریاست ہریانہ میں مذہبی جلوس کی رسومات کے دوران دو انتہا پسند ہندو گروہ آپس میں لڑ پڑے۔ مسلم اکثریتی علاقے میں پیش آئے اس واقعے کا ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گروگرام میں امام مسجد کو قتل کردیا گیا جبکہ مسجد کو بھی آگ لگادی۔

ضلع نوح سے شروع ہونے والا فسادات کا سلسلہ کئی علاقوں تک پھیل گیا، گروگرام میں ایک پولیس اہل کار سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

ہندو انتہا پسندوں نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ 

صورتحال قابو کرنے کےلیے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ وفاق سے اضافی فورس طلب کرلی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.