آپ نے اکثر موبائل فونز پھٹنے کے واقعات کے حوالے سے سنا ہی ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے ایل ای ڈی کے حوالے سے بھی ایسا سنا ہے! یقیناً نہیں۔
ایسا ہی ایک حادثہ بھارتی ریاست اُتر پردیس میں پیش آیا جب اچانک ایل ای ڈی ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مونیکا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہ دوسرے کمرے میں تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ پورا گھر ہل گیا تھا جبکہ جس دیوار پر ایل ای ڈی آویزاں تھا وہ ٹوٹ گئی۔
اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں کمرے میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
Comments are closed.