پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

بھارت: گجرات میں پُل گرنے کا حادثہ، 9 افراد گرفتار

بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں پُل گرنے کے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گجرات پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں پُل کی مرمت کرنے والی کمپنی کے افراد بھی شامل ہیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پُل اپنے توازن میں نہیں اور یہ مسلسل ہل رہا ہے، جسے اُس وقت وہاں موجود لوگوں نے نظرانداز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پُل دریا میں گرنے کے حادثے میں 141 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پل حادثے میں 177 افراد کو بچا لیا گیا، مزید لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں دریا پر بنے ہوئے 150 سال پرانے پُل کے گرنے کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.