بھارت میں جھوٹے اور بےبنیاد الزامات میں گرفتار انسانی حقوق کی علمبردار اور گجرات فسادات کے متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے والی سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کی ضمانت کی درخواست بھارتی سپریم کورٹ نے منظور کرلی۔
تیستا سیتلواڈ کو 2002 کے گجرات فسادات کے ایک کیس میں جعلی اور من گھڑت ثبوت پر رواں سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تیستا سیتلواڈ کی گرفتاری پر عالمی حقوق کی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر مذمت کی تھی اور بھارت میں ان کے حق میں مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔
2003 کے بعد سے تیستا سیتلواڈ کو کم از کم سات مقدمات میں ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔
گجرات فسادات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔
بی جے پی حکومت اور گجرات کے اس وقت کے وزیراعلیٰ مودی پر تشدد پر قابو پانے میں ناکامی کا الزام لگایا گیا تھا۔
Comments are closed.