وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا، پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا حساب دینا ہو گا، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا۔
Comments are closed.