بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کے لیے اگر مگر کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی ٹیم کو نہ صرف اب اپنے بقیہ تینوں میچز بہترین مارجن کے ساتھ جیتنے ہیں بلکہ نیوزی لینڈ کیخلاف نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کی اپ سیٹ شکست کیلئے بھی دعاگو ہے۔ کوہلی الیون نیٹ رن ریٹ پر افغانستان سے بھی ٹکراؤ کو ترجیح نہیں دے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو پہلے پاکستان نے ہرایا، پھر نیوزی لینڈ نے شکست دی۔ جس کے بعد گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، نیوزی لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور نمیبیا 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

دوسری جانب اس گروپ میں شامل بھارت اور اسکاٹ لینڈ ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے۔

پاکستان نے اگلے دو میچز نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے کھیلنا ہیں اور دونوں میں سے ایک میچ جیت کر بھی پاکستان سیمی فائنل میں پکا ہوجائے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ بھارت کیسے پہنچے گا؟

بھارت نے جس طرح ایونٹ میں دو بڑے میچز کھیلے ان کے ساتھ اسے سیمی فائنل میں دیکھنا معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوا ہوگا، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم

اس کے لیے سب سے پہلے تو اسکو اپنے تینوں میچز جیتنا ہیں، پھر تینوں میچز ایسے جیتنا ہیں کہ اسکا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو۔

بھارت کے اگلے تین میچز اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کیخلاف ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی ان ہی تینوں حریفوں کیخلاف کھیلنا ہے۔

ان تصاویر میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ انتہائی افسردہ نظر آرہے ہیں ۔

اگر نیوزی لینڈ تینوں میچز جیتا تو بھارت کا کوئی چانس باقی نہیں رہے گا،  اس لیے کوہلی الیون چاہے گی کہ کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست ضرور دے، لیکن وہ ٹیم افغانستان نہ ہو۔ کیوں کہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے اور پلس تین سے زائد رن ریٹ والی افغانستان کی ٹیم کو پکڑنا بھارتی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ضرور ہوگا۔ اس لیے بھارت چاہے گا کہ اسکاٹ لینڈ یا نمیبیا میں سے کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو ضرور اپ سیٹ کرے۔

اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو ہراتی ہے، افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہراتی ہے اور بھارت تینوں میچز جیت جاتی ہے تو پھر یہ تینوں ٹیمیں چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ ہوں گی اور ایسے میں نیٹ رن ریٹ کا عمل دخل ہوگا اور اگر نیٹ رن ریٹ میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہ ہوپائی تو اس صورتحال میں بھارت کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.