بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کے معروف تاجر ساتھی سمیت کار حادثے میں ہلاک

بھارت  کی معروف کمپنی ٹاٹا سنز  کے سابق چیئرمین ساتھی سمیت روڈ حادثے میں چل بسے۔

بھارتی کمپنی ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین اور معروف بزنس مین 54 سالہ سائرس مستری کی کار کو مہاراشٹرا میں حادثہ پیش آیا۔

ان کی اس گاڑی میں 4 لوگ سوار تھے، جس میں 2 لوگ ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سائرس مستری اپنی مرسڈیز گاڑی میں احمد آباد سے ممبئی کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں سوریا نہر کی طرف ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سائرس مستری کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.