بھارت کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں صبح ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
بھارتی شہر نوائیڈا کے اسکولوں کو بارشوں کے باعث آج کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ کچھ دنوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کئی دنوں سے بھارت کے متعدد شہر شدید بارشوں کے زیرِ اثر ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے ریاست مہاراشٹر میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments are closed.