بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی باہر

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری مسائل کے باعث باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورۂ بھارت سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل اسٹارک، مچل مارش اور مارکوس اسٹوئنس شامل ہیں۔

مچل اسٹارک گھٹنے اور مچل مارش ٹخنے کی انجری جبکہ مارکس اسٹوئنس سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا کے اسکوڈ میں نیتھن ایلس، ڈینیل سیمس اور شان ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کی انجریز معمولی نوعیت کی ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور سفر کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کو بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی 6 دنوں میں تین مختلف شہروں میں کھیلنے ہیں، میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدر آباد میں کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.