بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کے اولمپیئن ریسلر سشیل کمار پر ساتھی ریسلر کے قتل کی فرد جرم عائد

بھارت کے اولمپیئن ریسلر سشیل کمار پر ساتھی ریسلر کے قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلر سشیل کمار اور 17 ساتھیوں پر ساگر دھنکار کو قتل کرنے پر فردِ جرم دلی کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے عائد کی۔

رپورٹس کے مطابق گواہوں کے بیانات اور دیگر ثبوتوں کو دیکھنے کے بعد جج کا کہنا ہے کہ یہ قتل اور اقدام قتل کا بہت مضبوط کیس ہے۔

رپورٹس کے مطابق 27 سالہ ریسلر ساگر کے قتل کا واقعہ 4 مئی 2021ء کو دلی کے اسٹیڈیم میں پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.