the hookup game download 4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Telford Pennsylvania american hookup lisa wade pdf

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا

بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا، وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

بھارتی آبی ماہرین کا وفد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا، پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے جس میں پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

مہرعلی شاہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چناب پر 624 میگا واٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراض ہے، مقبوضہ کشمیر میں دریائے پونچھ پر 15 میگا واٹ کے مانڈی منصوبے پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض کیا جائے گا، پاکستان دریائے سندھ پر 19میگاواٹ کے ٹربوک شیوک منصوبے پر اعتراض اٹھائے گا،

انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان منصوبے کے ڈیزائن پر اور دریائےسندھ پر ہی ساڑھے18 میگاواٹ کے سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی بات ہوگی۔

بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.