ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

بھارت کی غیر معیاری ادویات انسانی جانیں لینے لگیں

بھارتی فارما سوٹیکل کمپنیز کی غیر معیاری ادویات انسانی جانیں لینے لگیں۔ بھارتی زہریلی دواؤں نے 2022 میں ازبکستان کے 18 جبکہ افریقی ملک گیمبیا کے 69 بچوں کی جانیں لیں۔

اسی سال لائبیریا، نائیجیریا نے زہریلے پن کی وجہ سے بھارتی تیار کردہ سیرپ کے 250 سے زائد کنٹینرز ضبط کیے تھے، انڈونیشیا نے بھی 99 بچوں کی اموات کے بعد بھارت سے ہر قسم کی ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنیوں نے بچوں کی اموات چھپانے کیلئے 60 ہزار ڈالرز کی رشوت بھی دی۔

 عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.