بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کی سری لنکا سے ہار کی وجہ کون؟ انضمام الحق نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارت کی سری لنکا سے ہار کی وجہ بتادی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے بھارت کی ہار کی ایک وجہ پاکستان کے ہاتھوں شکست بھی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم دباؤ میں ہے، سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی بھارتی ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں سری لنکا نے سب سے اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان بھی بہتر کرکٹ کھیل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.