اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

بھارت کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کیلئے دونوں فریقین کو ابھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔

بھارت میں جی20 سربراہی اجلاس کی سائیڈلائن میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھارتی ہم منصب مودی سے ملاقات کی۔

اعلامیہ میں اتفاق کیا گیا کہ یوکرین تنازع پر تمام ممالک اقوام متحدہ چارٹر اصولوں کے مطابق عمل کریں۔

ملاقات کے بعد رشی سونک کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور بھارت کامیاب آزاد تجارتی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کیلئے دونوں ممالک کو ابھی اس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.