بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا جہاں اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ضلع کوٹایم میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں موسلادھار بارشیں اور لیںنڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔ جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔
کیرالہ کے 5 اضلاع میں سخت موسم کا ریڈالرٹ جاری کیا گیا ہے اور ساحلی و دیگر علاقوں میں منگل تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ضلع کوٹایم میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔
ملبے تلے دبے ہوئے 20 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، ضلع ادوکی میں بارشوں کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
Comments are closed.