پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود اور وزیرِ کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود نے بھارت کے خلاف آج ہونے والے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے ہمارے بیٹرز کو بڑا اسکور کرنا ہوگا، پچھلے میچ میں پاکستان نے 147 رنز کا اچھا دفاع کیا۔
خالد محمود نے کہا کہ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کو بہتر اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنا ہو گا، بولنگ میں بھی اپنے پلان کا ازسرِ نو جائزہ لینا ہو گا۔
وزیرِ کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کو ذمے دارانہ بیٹنگ کرنا ہو گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج اہم میچ میں کامیابی حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔
Comments are closed.