بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کیخلاف اسکاٹ لینڈ 85 رنز پر آل آؤٹ

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے آج کے دوسرے میچ میں بھارتی بولنگ کے سامنے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کو ایونٹ میں اپنے گروپ کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بہتر رن اوسط کے لیے اسکاٹ لینڈ سے ملا ہدف 7 اعشاریہ 1 اوور میں حاصل کرنا ہوگا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی بولنگ لائن نے کوالیفائی راؤنڈ میں اپنے گروپ کی ٹاپ ٹیم اسکاٹ لینڈ کو 17 اعشاریہ4 اوورز میں 85 رنز پر پویلین بھیج کر میچ میں اپنی فتح آسان بنالی ہے۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے 3،3، جسپریت بومرا نے 2 اور ایشون نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی گروپ میں بھارت کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی تاہم اس کے سیمی فائنل کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے بعد ہی ہوگا۔

اسکاٹ لینڈ کا بھی ایونٹ میں چوتھا میچ ہے تاہم اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ ٹیم سیمی فائنلسٹ کی دوڑ سے باہر ہے۔

بھارت کا میگا ایونٹ میں یہ چوتھا میچ ہے، اسے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جبکہ افغانستان کے خلاف میچ بھارتی ٹیم کے نام رہا۔

بھارت اسکاٹ لینڈ کے بعد نمیبیا سے پیر کو اپنا اگلا میچ کھیلے گا، اس کی پوری کوشش ہوگی کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اپنا رن ریٹ بہتر بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.