بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھانا ڈیلیور کرنے آنے والا نوجوان کسٹمر کے کتے کے خوف سے عمارت کی تیسری منزل سے کود گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رضوان ایک اپارٹمنٹ میں کھانا ڈیلیور کرنے پہنچا، دروازہ کھٹکھٹانے پر گھر میں موجود پالتو کتا اس کی طرف دوڑا جس سے گھبرا کر اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق فوڈ ڈیلیوری کرنے والے لڑکے کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جس کے بعد کسٹمر نے اسے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران وہ چل بسا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے نوجوان کے اہلِ خانہ کی شکایت پر پولیس نے کسٹمر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رضوان آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے پاس 3 سال سے ملازمت کر رہا تھا۔
Comments are closed.