پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت کو یورپ سے جوڑنے کا خواب آج دنیا کے 20 ممالک دیکھ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ایسے خواب کی عملی تکمیل ایک پاکستانی وزیرِ اعظم نے 33 سال قبل بذریعہ موٹر وے شروع کی۔
پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اُس وزیرِ اعظم کو جیلوں میں ڈالا گیا اور جلا وطن کیا گیا۔
انہوں نے ہا کہ اُس وزیرِ اعظم کو پیاروں سے محروم کیا گیا، اُس کی بیٹی کو اذیتوں سے گزارا گیا اور اسی کو کامیابی سمجھا گیا۔
Comments are closed.