بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

بھارت کو سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک اس آزمودہ سدا بہار بااعتماد اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک چین کے عظیم رہنما شی جن پنگ اور نواز شریف کے ترقی سب کے لیے وژن کا شاندار نمونہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سی پیک غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے، سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی پیک خطوں اور علاقوں کو ہی نہیں عوام کے دل جوڑنے کا بھی خوبصورت منصوبہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.