جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

بھارت کو اپ سیٹ کرنے کے بیان پر سہواگ نے شکیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وریندر سہواگ نے بھارت کو اپ سیٹ کرنے سے متعلق بیان پر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن ویرات کوہلی کی طرح آخری تک کھیلتے، یا پھر ایسے الٹے سیدھے بیان نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ 99 سے 102 رنز کے درمیان بنگلادیش کی تین وکٹیں گر گئی تھیں، اس دوران 20 رنز کی ایک پارٹنر شپ بن جاتی تو میچ کا نتیجہ تبدیل ہو سکتا تھا۔

وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی کپتان سے غلطی ہو گئی، اس بات کی ذمے داری تو کپتان کو لینی چاہیے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بھارت کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ ہو گا اور ہم بھارتی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شکیب الحسن کپتان اور سینئر کھلاڑی ہیں ان کو اس وقت ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا تھا کہ اگر ہم نے بھارت کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ ہو گا اور ہم بھارتی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے بھارت اور پاکستان کو شکست دی تو یہ ایک اپ سیٹ ہو گا کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.