بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے کو قابو کرنے کی کوشش جاری ہے، کسان احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ تمام مقدمات ان ریاستوں میں درج کئے گئے جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔
اترپردیش سمیت بھارت کی پانچ ریاستوں میں 26 جنوری کو ہونے والے کسان احتجاج کی رپورٹنگ کرنے اور آن لائن پوسٹ کرنے والے صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سینیئر صحافی راج دیپ سرڈیسائی بھی شامل ہیں۔
یہ مقدمات عام شہریوں نے صحافیوں کیخلاف درج کرائے ہیں، مقدمات میں صحافیوں پر احتجاج کے دوران تشدد کو بھڑکانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ادھر دی ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا اور متعدد دیگر صحافتی گروپوں نے مقدمات کی مذمت کی ہے۔
Comments are closed.