بھارت کے یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے، مظفرآباد میں بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
مظفرآباد میں بھارت کے خلاف آزادی چوک سے سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالی گئی، کشمیریوں نے گھڑی پن چوک پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
رکن اسمبلی خواجہ فاروق کی قیادت میں بھی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قابض ہوکر کشمیریوں پر ظلم ڈھا نے اور بربریت کا مظاہرہ کرنے والے بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
Comments are closed.