پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

بھارت کا کینیڈین شہریوں کیلئے ویزا سروس جزوی بحال کرنے کا اعلان

کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن نے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروس جزوی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت کینیڈا میں ویزا سروس  کی کچھ سہولیات 26 اکتوبر سے بحال کرے گا۔

بھارت نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام پر احتجاجاً کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروس گذشتہ ماہ معطل کر دی تھی۔

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔

سکھ رہنما ہردیپ نجر کو رواں سال جون میں کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.