حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان اور تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو بد نام کرنے کا فالس فلیگ آپریشن منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔
عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارت سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا رہا ہے، بارہ مولا میں جعلی مقابلہ رچا کر 3 زیرِ حراست کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے دہشت پھیلانا چاہتی ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا مزید کہنا ہے کہ مودی سرکار ایسے ڈرامے سے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر انتخابات پر اثر انداز ہونے کی ایک اور کوشش کی ہے اور اس حوالے سے ان کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
مودی سرکار نے پاکستان پر الزام لگا کر بھارتی انتہا پسندوں کی حمایت حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈراما ہے جس کا مقصد ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا ہے۔
Comments are closed.