ڈینگی کے مریض کو ڈرپ میں پلیٹ لیٹس کی جگہ موسمبی کا رس چڑھا دیا، جس کے بعد مریض کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اُترپردیش میں ایک نجی اسپتال کی لاپرواہی ڈینگی کے مریض کی موت کی وجہ بن گئی جب مریض کو مبینہ طور پر پلیٹ لیٹس کی جگہ ڈرپ میں موسمبی کا رس چڑھا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی تحقیقات میں اسپتال عملے کی کوتاہی کا انکشاف ہوا، جس کے بعد اسپتال کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ مریض کے اہل خانہ نے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔
مریض کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 32 سالہ مریض کو بذریعہ ڈرپ ’پلازما‘ چڑہایا گیا جس کے بعد مریض کی حالت غیر ہوگئی تو اہل خانہ نے فوری طور پر مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا جہاں انکشاف ہوا کہ مریض کو دئے گئے پلازما جعلی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض کو پلازما کی بوتل میں پلیٹ لیٹس کی جگہ موسمبی کا رس تھا۔ جس کے باعث مریض کی موت واقع ہوئی۔
اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ پلازما کی بوتل کو جانچ کے لیے لیب بھیج دیا گیا ہے، اگر اسپتال انتظامیہ کو قصوروار پایا گیا تو اسپتال کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال اس وقت تک سیل رہے گا جب تک نمونے کی جانچ نہیں ہوجاتی۔
Comments are closed.