بھارت میں چین کی کمپنی شاؤمی کے بینک اکاؤنٹس سے ساڑھے 72 کروڑ ڈالرز ضبط کر لیے گئے۔
بھارتی حکام کے مطابق رائلٹی کی ادائیگی کی آڑ میں پیسے کی غیرقانونی بیرون ملک منتقلی پر یہ اقدام کیا گیا۔
بھارت میں فروری میں شاؤمی کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔
ادھر چینی کمپنی شاؤمی نے بھارت میں کمپنی پر عائد الزامات کی تردید کردی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کمپنی کے آپریشنز کے نگراں مقامی قوانین اور ضوابط کی تعمیل کر رہے ہیں اور غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے حکومتی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Comments are closed.