منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

بھارت: پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش بازی کے سامان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گودام کے مالک اور منیجر کو گرفتار کر لیا گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 5 دنوں کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.