بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں پیش آئے واقعے میں 3 سی آر پی ایف اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
سی آر پی ایف اہلکار نے ساتھی اہلکاروں پر سروس رائفل سے فائرنگ کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کانسٹیبل رتیش رنجن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.