کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر برطانیہ نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت پر سنگین الزامات پر کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق کینیڈین حکام کی جاری تحقیقات میں مزید تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیرِاعظم رشی سونک اور فرانس کے صدر عمانوائیل میکرون سے گفتگو کی تھی۔
Comments are closed.