بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: پالتو کتے کا حملہ، مالکن کو 50 ٹانکے لگوانے پڑ گئے

بھارت کی ریاست ہریانہ کے ایک گاؤں میں پالتو کتے نے گھر میں خاتون اور بچوں پر حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گھر پہنچی تو پٹ بل نسل کے کتے نے ان پرحملہ کر دیا، جس کے بعد خاتون اور بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کے سر، ہاتھ اور پاؤں میں 50 ٹانکے لگائے گئے جبکہ دونوں بچوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اور بچوں کی چیخیں سننے کے بعد آس پاس رہنے والے لوگ گھر پہنچے اور کتے کے حملے کے باعث زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران کتے کو متعدد مرتبہ لکڑیوں سے مارا گیا تاہم وہ حملہ کرتا رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.