
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔
شہریار آفریدی نے مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی عبرتناک شکست پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ بین الاقوامی کرکٹ کا خود ساختہ چیمپئن ، بھارت ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’ کیویز نے بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کلاس کردیا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ برتری بہت پرجوش ہوتی ہے لیکن مار بھی دیتی ہے۔‘
واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔
Comments are closed.