جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت: ٹانگوں سے گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، لوگوں کا ملا جلا ردعمل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی شہری کرتب دکھانے کے انداز میں ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا ٹانگوں کی مدد گاڑی چلا رہا ہے، جس پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر ویڈیو نے جہاں بہت سے لوگوں کو اس شخص کی حرکت یا مہارت نے حیران کیا تو بعض نے اس پر برہمی کا اظہار کیا۔ 

ویڈیو میں کار میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ سیٹ کی بجائے ساتھ والی پیسنجر سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کے بجائے ٹانگوں سے گاڑی کو کنٹرول کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو ایک اور گاڑی سے بنائی گئی ہے اور جب دوسری گاڑی نے اسے اوور ٹیک کیا تو یہ منظر نظر آیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، بعض لوگوں نے پرمزاح انداز میں تبصرہ کیا کہ اسی لیے ٹیسلہ انڈیا نہیں آرہا ہے۔

دو روز سے سوشل میڈیا سائٹس پر چلنے والی اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 90 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے لگ بھگ دو ہزار لائیکس بھی ملے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.