اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

بھارت نے پاکستان کو ہراکر ساف انڈر-19 فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

بھارت نے پاکستان کو ہراکر ساف انڈر-19 فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3- 0 سے شکست دی۔

کٹھمنڈو میں ساف انڈر-19 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا، پہلا ہاف بغیر گول سے برابر رہا۔

64 ویں منٹ میں بھارت نے برتری حاصل کی، خسارے میں جانے کے بعد پاکستان انڈر 19 نے مقابلہ برابر کرنے کی کوششیں کیں مگر کامیابی نہ ملی۔

85ویں منٹ میں بھارت نے دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی، آخری لمحات بھارت نے تیسرا گول کرکے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپین شپ اپنے نام کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.