بھارت نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے اس مطالبے کو مسترد کردیا ہے، جس میں انھوں نے الیکٹرک کاروں کی امپورٹ پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ قانون پہلے ہی اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جزوی طور پر تیار گاڑی ملک میں لاکر اسے مقامی طور پر کم ٹیکس پر اسمبل کیا جائے۔
دوسری جانب بھارت کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کے چیئرمین ویویک جوہری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم اس معاملے میں دیکھیں گے کہ ڈیوٹیز میں تبدیلی کی ضرورت ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن کچھ مقامی پروڈکشنز جاری ہیں اور کچھ سرمایہ کاری بھی موجودہ ٹیرف کے ڈھانچے کے اندر آرہی ہیں، تو اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ٹیکس اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔
Comments are closed.