اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف کا کہنا ہےکہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کےخلاف دہشت گردی کاگڑھ بنارکھا ہے، خطے میں امن کو خراب کرنےکےلئےبھارتی تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سےامن کےلئےکوشاں ہے،بھارت کی ہندوتواسوچ آڑےآرہی ہے۔پاکستان افغان مسئلےکےسیاسی حل کے لئےکوشش کرتارہےگا۔
ڈاکٹرمعید یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے بات نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے مزید کہاکہ جب تک بھارت یکطرفہ اقدام واپس نہیں لیتا بات ناممکن ہے، بھارت کو واضح کردیا کہ ہر پاکستانی آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
Comments are closed.