بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 11 خاکروب خواتین نے دس کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خواتین نے جون میں لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کیے اور پھر گزشتہ ہفتے وہ انعامی رقم جیتنے پر بے حد خوش دکھائی دیں۔
رپورٹس کے مطابق ان خواتین کو پارپنانگڈی قصبے میں گھروں سے کوڑا اکٹھا کرنے کے عوض عام طور پر روزانہ تقریباً 250 روپے اجرت ملتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گھریلو اخراجات کو پورا کرنے اور اپنے بچوں کی تعلیم اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ان میں سے اکثر خواتین نے قرض لے رکھے ہیں اور اسی قرض کو اتارنے کی امید میں وہ کبھی کبھار مل جل کر لاٹری کے ٹکٹ خرید لیتی ہیں۔
Comments are closed.