مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت میں مسلمان سیاست دان بھائیوں کے قتل کو پلوامہ حملے اور بدعنوانی کے بارے میں ستیہ پال ملک کے تہلکہ خیز انکشافات سے توجہ ہٹانے کا چالاک حربہ قرار دے دیا۔
ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ یوپی میں انارکی اور جنگل راج پھیل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں جے شری رام کے نعروں کے درمیان لاقانونیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ستیہ پال کے تہلکہ خیز انکشافات سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جا سکے۔
Comments are closed.