بھارت کے شہر بنگلورو میں مالک مکان نے عجیب بنا پر گھر کرائے دار کو دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں کرائے داروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مالک مکانوں نے بھی کئی معاملات پر من مانی کرنا شروع کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بڑھتے ہوئے کرائے اور مکان مالکان کی جانب سے انتہائی زیادہ ایڈوانس جیسے مسائل کی وجہ سے عام آدمی کے لیے گھر کرائے پر لینا مشکل ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکانات کی زیادہ مانگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مالک مکان کرائے داروں پر غیر ضروری تفصیلات بتانے کے لیے اضافی دباؤ ڈال رہے ہیں، ان سے LinkedIn پروفائلز کے ساتھ ساتھ کالجوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں پوچھا جارہا ہے۔
اسی حوالے سے ایک کرائے دار کو درپیش انوکھے مسئلے کے بارے میں ایک میسج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبھ نامی صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک مالک مکان نے 12ویں جماعت میں خراب نمبروں کی وجہ سے بنگلورو میں اپنے کزن کو گھر کرائے پر دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں کرائے داروں کے لیے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ مالک مکان بہت زیادہ غیر ضروری تفصیلات اور زیادہ کرایہ مانگ رہے ہیں۔
Comments are closed.