بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے قبل از وقت مون سون سیزن شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے دارالحکومت نئی دلی میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دلی آئندہ چند روز شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دلی میں آج درجہ حرارت 44 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ اتوار کو درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش میں 15مئی تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.