بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستان اسکریبل ٹیم کی وطن واپسی

بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والی پاکستان اسکریبل ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ 

پاکستان واپسی پر ایشین چیمپئن حشان ہادی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ ہوا، بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینے پر فخر ہے۔

دہلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔

حشام ہادی خان نے کہا کہ بھارت میں سیکیورٹی یا دیگر معاملات میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، چیمپئن شپ کے دوران پاکستان ٹیم کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ حشام ہادی خان نے بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر ایشین یوتھ اسکریبل کا ٹائٹل جیتا۔

ایونٹ میں انڈر 12 اور انڈر 16 ٹائٹل بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے جیتے جبکہ ٹاپ 10 میں سے 6 پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہیں۔

پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کا اختتام نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.