بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں فائرنگ سے بی جے پی رہنما ہلاک

بھارت میں حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سکھبیر کھٹانہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بی جے پی رہنما سکھبیر کھٹانہ کو بدھ کے روز گرگاؤں میں کپڑوں کے ایک  شوروم کے اندر 5 افراد نے فائرنگ کر کےہلاک کردیا، جس کے بعد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرموں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب سکھبیر کھٹانہ شو روم میں داخل ہوئے تو اسلحہ بردار افراد پہلے ہی شوروم کے اندر موجود تھے، اور بی جے پی رہنما کے شو روم میں داخل ہوتے ہی انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق ، شوروم میں موجود عملہ اور بہت سے دوسرے خریدار فائرنگ شروع ہونے پر وہاں سے بھاگ گئے اور کچھ خوفزدہ ہوکر وہاں چھپ گئے۔ 

علاقے کے پولیس آفیسر دیپک سہارن نے بتایا کہ’فائرنگ سے سکھبیر کھٹانہ بری طرح زخمی ہو گئے تھے،اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے‘۔

سکھبیر کھٹانہ گرگاؤں میں سوہنا مارکیٹ کمیٹی کے سابق نائب چیئرپرسن تھےاور وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے اچھے تعلقات کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق، شہر کے قریب ریتوج گاؤں سے، وہ ضلع پریشاد کے انتخابات کی تیاری کر رہے تھے۔

قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.