بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ریاست ہماچل پردیش کے ضلع دھرم شالا اور بالائی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی، سیلاب کے سبب نشیبی علاقے زیر آب اور نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ متعدد مکان، سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔
سڑکوں پر کئی مقامات پر تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، کسی دیگر آفت کے خدشے کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.