بھارتی شہر نوائیڈا میں سیلابی پانی میں پھنسے 1 کروڑ مالیت کے بیل کو ریسکیو کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں حالیہ بارشوں سے گزشتہ دنوں کے دوران دریائے جمنا بھرنے کے بعد اس کا پانی نوائیڈا شہر میں بھی داخل ہوگیا تھا جس سے کئی افراد اور مویشی پھنس گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے نوائیڈا میں پھنسے جانوروں کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے کئی افراد اور مویشیوں کو بچایا جن میں ایک کروڑ مالیت کا بیل بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 بھینسوں، کئی بکرے، خرگوش اور بطخوں سمیت 6 ہزار مختلف مویشیوں اور جانوروں کو بھی سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے نوئیڈا شہر کے 5 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جب کہ اس سے 8 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں کمی جاری ہے تاہم پھر بھی دارالحکومت نئی دلی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا میں پانی کی سطح 207.68 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.